ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستان کو سبق سکھایا ہے اور آگے بھی سکھائیں گے:وینکیا

پاکستان کو سبق سکھایا ہے اور آگے بھی سکھائیں گے:وینکیا

Tue, 04 Oct 2016 20:17:33  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ملک کے عوام کے مطالبے پر پاکستان کے خلاف فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کیا ہے،اس کے بعد بھی اگر پڑوسی ملک ہندوستان کے خلاف دہشت گردوں کو فروغ دیتا ہے تو آگے بھی اسی طرح کی کارروائی ہوتی رہے گی۔یہ کا کہنا ہے مرکزی شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو کا۔میٹرو سنگ بنیاد میں شہر آئے مرکزی وزیر نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک بار بار دہشت گردوں کو بھیج کر ہمارے صبر کا امتحان لے رہا تھا،جب ملک کے عوام کا صبر ٹوٹ گیا تو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے پاکستان اور دنیا کو پیغام دیا۔پاکستان کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اس میں ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے،ہم پڑوسیوں کے ساتھ امن کے تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرے یہ برداشت نہیں کریں گے،ہماری فوج نے انہیں سبق سکھایا اور آگے بھی سکھائیں گے۔مزید کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں بولنا نہیں ہے صرف کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا ملک کے تمام ذمہ دار سیاستدانوں نے سرجیکل اسٹرائیک کی حمایت کی ہے لیکن دو ہی ایسے شخص جو ثبوت کا مطالبہ کر رہیں ہے۔ان میں ایک کانگریس کا ہے اور ایک دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو ثبوت دیا جائے گا۔پاکستان کی ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائک کے بعد خاموشی پر چٹکی لیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بچھو کے کاٹنے کے بعد چور بھی خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔پاکستان کی حالت بھی ایسی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بدقسمتی ہے پاک کا اپنا شہری جو مر گیا اس کو وہ تدفین کرنے کو بھی وہ تیار نہیں ہیں۔


Share: